ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادھو کا پورا خاندان راج ٹھاکرے کے ساتھ، ای ڈی کی جانچ میں کچھ بھی نہیں ملے گا:سنجے راوت 

ادھو کا پورا خاندان راج ٹھاکرے کے ساتھ، ای ڈی کی جانچ میں کچھ بھی نہیں ملے گا:سنجے راوت 

Thu, 22 Aug 2019 19:28:37    S.O. News Service

ممبئی،22/اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے جمعرات کو یہاں کہا کہ پورا ٹھاکرے خاندان مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے کی حمایت کر رہا ہے۔ٹھاکرے کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ای ڈی نے طلب کیا۔تاہم انہوں نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے خلاف سی بی آئی کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کی ہر کارروائی کو سیاسی انتقام نہیں کہا جا سکتا۔راوت کے بیان سے ایک دن پہلے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ ای ڈی کی جانچ میں کچھ بھی ٹھوس ثبوت نہیں ملے گا۔راج ادھو کے کزن ہیں۔شیوسینا مہاراشٹر اور مرکز میں حکمران بی جے پی کی اتحادی ہے۔دوسری طرف راج ٹھاکرے نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کے خلاف تشہیرکی تھی۔راج جمعرات کی صبح یہاں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔مرکزی ایجنسی کوہ نور سی ٹی این ایل انفراسٹرکچر کمپنی میں آئی ایل اینڈ ایف ایکس کے ذریعہ 450 کروڑ روپے کی ایکوئٹی سرمایہ کاری اور قرض سے منسلک مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے راجیہ سبھا رکن راوت نے کہاکہ ادھو ٹھاکرے نے کل ہی واضح کر دیا تھا کہ راج کے خلاف کچھ بھی ٹھوس ثبوت نہیں ملے گا۔جیسا کہ ادھو نے اپنے بھائی کو حمایت دی ہے، ان کا پورا خاندان راج ٹھاکرے کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ تفتیش مکمل ہونے دیجئے۔پی چدمبرم کے برعکس راج ای ڈی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم کو سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا لانڈرنگ معاملے میں بدھ کی رات کو گرفتار کیا تھا۔


Share: